افضل ترین عبادت ٹوٹے دلوں کو جوڑنا
سوال
محترم مفتی صاحب!
ایک بیان میں سنا ہے کہ حدیث میں آتا ہے کہ افضل ترین عبادت ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنا ہے…
آپ سے اس روایت کی تحقیق مطلوب ہے…
الجواب باسمه تعالی
واضح رہے کہ مخلوقِ خدا کے ساتھ اچھا برتاؤ اور بہترین اخلاق یقینا اعلی اعمال میں سے ہیں، اور قیامت کے دن اچھے اخلاق کو ترازو کے پلڑے میں سب سے بھاری عمل قرار دیا گیا ہے، لیکن سوال میں مذکور مضمون کسی بھی صحیح یا ضعیف روایت سے ثابت نہیں.
امام سخاوی نے اس مضمون کو نقل کرنے کے بعد فرمایا کہ اس کی نسبت آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی طرف ثابت نہیں.
ما عبدَ اللهُ بشيءٍ أفضلَ من جبرِ القلوبِ.
– الراوی: السخاوي.
– المصدر: المقاصد الحسنة: 432.
حکم الحدیث: لا أعرفه في المرفوع.
امام عجلونی نے بھی یہی مضمون نقل کیا ہے.
ذكر العجلوني رحمه الله تعالى هذا النص في كشف الخفاء ومزيل الإلباس فقال: ما عبد الله بشيء أفضل (وفي لفظ أعظم) من جبر القلوب.
خلاصہ کلام
دلوں کو جوڑنے کا مضمون کسی بھی صحیح روایت سے ثابت نہیں، البتہ یہ اعلی اعمال میں سے ہے، اور ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہیئے جن کے دل کسی بھی غم سے غمگین ہوئے ہوں.
خدارا یہ دین سے دور عاملین اور وظائف دینے والوں سے بچیں.
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ: عبدالباقی اخونزادہ
٢٩جون ٢٠٢٢ کراچی