Skip to content
Menu
تنبیہات
  • تعارف
  • تنبیہات
  • تحقیقی پوسٹ
  • کتابیات
  • مختصر نصیحت
  • ویڈیوز
  • PDF
  • جواہرالقرآن
  • بیٹھک
  • رابطہ
  • سبسکرائب
تنبیہات

تنبیہ نمبر164

Posted on 07/01/201924/03/2020 by hassaan

حق کی پہچان کی دعا

سوال :ایک رسالے میں یہ دعا چھپی ہے، برائے مہربانی اس دعا کی اسنادی حیثیت واضح فرمائیں۔
اَللّهُمَّ أَرِنَا الْأَشْيَاءَ كَمَا هِيَ ” كيا یہ دعا درست ہے؟
الجواب باسمه تعالی

واضح رہے کہ دعا کے الفاظ کا درست ہونا کافی ہوتا ہے لیکن اگر دعا کی نسبت آپ علیہ السلام کی طرف کی جائے تو پھر سند کا درست ہونا بھی ضروری ہوتا ہے.

سوال میں مذکور دعا کسی بھی مستند (صحیح یا ضعیف) روایت سے ثابت نہیں، البتہ ابن جوزی رحمه اللہ نے اپنی کتاب میں اس کو اثر کہہ کر نقل کیا ہے.

وورد في صيد الخاطر لابن الجوزي، قال: قد جاء في الأثر: اَللّهُمَّ أَرِنَا الْأَشْيَاءَ كَمَا هِيَ.

ملا علی قاری رحمه اللہ نے شیخ ابومدین المغربی کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کئے ہیں.

وجاء في كتاب مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح للملا علي القاري: قال الشيخ أبومدين المغربي: ينبغي للسالك أن يقول دائمًا (بعد امتثال الأوامر واجتناب النواهي) إِلهِي أَرِنَا الْأَشْيَاءَ كَمَا هِيَ، وَأَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلاً وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَهُ، وَأَرِنَا الْحَقَّ حَقّاً وَارْزُقْنَا اتِّبَاعَهُ وَارْتِكَابَه.
● اسی معنی کے دیگر الفاظ:
اَللَّهُمَّ أَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَارْزُقْنَا اتِّبَاعَهُ، وَأَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَهُ.

بعض علماء نے اس دعا کی نسبت حضرت عمر فاروق رضی اللہ کی طرف کی ہے.

اللَّهُمَّ أَرِنِي الْحَقَّ حَقّاً وَارْزُقْنِي اتِّبَاعَهُ، وَأَرِنِي الْبَاطِلَ بَاطِلاً وَارْزُقْنِي اجْتِنَابَهُ.
هذا دعاء مأثور عن عمر رضي الله عنه. ذكره البهوتي في كتابه شرح منتهى الإرادات (3/497) وعزاه إلى عمر رضي الله عنه.
وذكره ابن كثير في تفسيره عند قوله تعالى: {كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَثَ اللهُ النَّبِيِّينَ مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ} [الفرقان:74] (تفسير ابن كثير:1/444(.

ابن شاہین کہتے ہیں کہ بزرگانِ دین یہ دعا مانگا کرتے تھے.

وجاء في شرح مذاهب أهل السنة لابن شاهين: ومن أدعية من تقدم: اَللَّهُمَّ أَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَأَلْهِمْنَا اتِّبَاعَهُ، وَأَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَأَلْهِمْنَا اجْتِنَابَهُ. [“شرح مذاهب أهل السنة”، لابن شاهين رحمه الله (ص:40)، وينظر: “تفسير ابن كثير” (1/571 [(

علامہ عراقی کہتے ہیں کہ مجھے اس دعا کی کوئی اصل نہ مل سکی.

قال الحافظ العراقي رحمه الله: حديث: اَللَّهُمَّ أَرِنِي الْحَقَّ حَقّاً فَأَتِّبِعُهُ، وَأَرِنِي الْمُنْكَرَ مُنْكَرًا وَارْزُقْنِي اجْتِنَابَهُ. لم أقف لأوله على أصل. [تخريج أحاديث الإحياء (5/391[(
علامہ سبکی بھی کہتے ہیں کہ ہمیں اسکی سند نہ مل سکی.
قال ابن السبكي: (6/325): لم أجد له إسناداً.
خلاصہ کلام

ان دعاؤں کے الفاظ بہت ہی شاندار ہیں اور یہ اکابرینِ امت سے بھی منقول ہیں، لیکن ان کی نسبت آپ علیہ السلام کی طرف کرکے انکو پھیلانا درست نہیں.

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ: عبدالباقی اخونزادہ

Share on:
WhatsApp
fb-share-icon
Tweet
جلد4

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش کریں

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حالیہ تنبیہات

  • تنبیہ نمبر 387
  • تنبیہ نمبر 386
  • تنبیہ نمبر 385

شئیر کریں

Facebook
Facebook
fb-share-icon
Twitter
Post on X
YouTube
Telegram
©2025 تنبیہات | Powered by Superb Themes