Skip to content
Menu
تنبیہات
  • تعارف
  • تنبیہات
  • تحقیقی پوسٹ
  • کتابیات
  • مختصر نصیحت
  • ویڈیوز
  • PDF
  • جواہرالقرآن
  • بیٹھک
  • رابطہ
  • سبسکرائب
تنبیہات

تنبیہ نمبر49

Posted on 18/07/201721/03/2020 by hassaan

اعضائے وضوء کی دعا

سوال: وضو کے دوران ہر عضو کے دہوتے وقت جو دعا پڑہى جاتی ہے کیا یہ حدیثوں سے ثابت ہے؟ اگر ہے تو حوالہ کے ساتھ ارسال فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
الجواب باسمه تعالی

وضو کے دوران ہر عضو کے دہوتے وقت جو دعا پڑہى جاتی ہے وہ حضرت انس اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کی روایت سے نقل کی جاتی ہے لیکن سند کے لحاظ سے ایسی تمام روایات درست نہیں.

١. حضرت انس رضی اللہ عنہ کی حدیث جس میں آپ ﷺنے ہر عمل کیساتھ دعا سکھائی ہے:
عن أنس قال: دخلتُ على رسول الله صلى الله عليه وسلم وبين يديه إناء مِن ماء ،فقال لي: “يا أنس! ادنُ مِنّي أُعلِّمك مقادير الوضوء”. فدنوتُ مِن رسول الله صلى الله عليه وسلم.
●  ہاتھ دہوتے وقت کی دعا:
فلمّا غسل يديه قال: “بسم الله والحمد لله ولا حول ولا قوة إلا بالله”.
●  استنجا کرتے وقت کی دعا:
فلمّا استنجى قال: “اللهمّ حصِّن فرجي ويسِّر لي أمري”.
●  مضمضہ اور استنشاق کی دعا:
فلمّا أن تمضمض واستنشق قال: “اللهم لقِّني حجتك ولا تحرمني رائحة الجنة”.
●  چہرہ دہوتے وقت کی دعا:
فلمّا أن غسل وجهه قال: “اللهم بيِّض وجهي يوم تبيض الوجوه”.
●  دونوں بازو دہوتے وقت:
. فلمّا أن غسل ذراعيه قال: “اللهمّ أعطني كتابي بيميني”.
●  سر پر مسح کی دعا:
 فلمّا أن مسح يده على رأسه قال: “اللهمّ تغَشَّ برحمتك وجنِّبنا عذابك”.
●  پیروں کو دہوتے وقت:
فلمّا أن غسل قدميه قال: (اللهمّ ثبِّت قدمي يوم تزل فيه الأقدام).

پھر آپ ﷺنے فرمایا کہ جو شخص وضو کرتے وقت یہ دعائیں پڑہے گا اللہ تعالی وضو کے ہر قطرے سے ایک فرشتہ پیدا فرمائینگے جو ستر زبانوں سے قیامت تک تسبیحات کریگا اور اجر اس شخص کو ملیگا.

ثم قال النبي صلى الله عليه وسلم: “والذي بعثني بالحق يا أنس! ما مِن عبدٍ قالها عند وضوئه لم  تقطر مِن خلل أصابعه قطرة إلا خلق اللهُ تعالى منها ملكاً يسبِّح اللهَ بسبعين لساناً يكون ثواب ذلك التسبيح له إلى يوم القيامة”.
اس روایت کی تخريج:

اس روایت کی سند میں عباد بن صهيب نامی ایک راوی کے بارے میں محدثین کے اقوال:

(ا)  امام ابن حبان فرماتے ہیں کہ اس کی باتیں اگر کوئی طالب علم بهى سنے تو سمجھ جائیگا کہ یہ جهوٹی ہیں.

قال ابن حبان في المجروحين ( 2 / 164 ) : ( عباد بن صهيب من أهل البصرة يروي عن هشام عن عروة والأعمش روى عنه العراقيون كان قدريا داعيا إلى القدر ومع ذلك يروي المناكير عن المشاهير التي إذا سمعها المبتدىء في هذه الصناعة شهد لها بالوضع

(اا) امام بخاری اور نسائی نے عباد کو متروک راوی قرار دیا ہے.

الفوائد المجموعة في الأحاديث الموضوعة» رقم (33) وقال: فِي إِسْنَادِهِ عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ: مَتْرُوك.

○  اس سند میں ایک راوی ہے احمد بن ہاشم جس پر محدثین نے جهوٹ کی تہمت لگائی ہے.

وَفِيهِ أَيْضًا أَحْمَدُ بْنُ هَاشِمٍ: اتَّهَمَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
قَالَ النَّوَوِيُّ: هَذَا الْحَدِيثُ بَاطِلٌ لا أَصْلَ لَهُ، وَتَابَعَهُ ابْنُ حَجَرٍ.
«الزيادات على الموضوعات» للسيوطي رقم (441) وقال: أخرجه ابن الجوزي في «العلل» وقال: قد اتَّهم ابنُ حبان به عبّادَ بن صهيب، واتَّهم به الدارقطنيُّ أحمدَ بن هاشم.
 فأمّا عبّاد:
فقال ابن المديني: ذهب حديثه.
وقال البخاري والنسائي: متروك.
وقال ابن حبان: يروي المناكير التي يُشهد لها بالوضع.
وأمّا أحمد بن هاشم فيكفيه اتّهام الدارقطني.. انتهى.
٢. حضرت علی والی روایت:
عن أبي إِسْحَاق السبيعِي رَفعه إِلَى عَلّي بن أبي طَالب كرم الله وَجهه قَالَ: «عَلمنِي رَسُول الله صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم كَلِمَات أقولهن عِنْد الْوضُوء فَلم أنسهن.
●  ہاتھ دہوتے وقت کی دعا:
كَانَ رَسُول الله صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم إِذا أُتِي بِمَاء فَغسل كفيه ثمَّ قَالَ: بِسم الله الْعَظِيم، وَالْحَمْد لله عَلَى الْإِسْلَام، اللَّهُمَّ اجْعَلنِي من التوابين واجعلني من المتطهرين، واجعلني من الَّذين إِذا أَعطيتهم شكروا، وَإِذا ابتليتهم صَبَرُوا.
●  استنجا کے وقت:
فَإِذا غسل فرجه قَالَ: “اللَّهُمَّ حصن فَرجي” (ثَلَاثًا).
●  مضمضہ کے وقت:
 وَإِذا تمضمض قَالَ: اللَّهُمَّ أَعنِي عَلَى تِلَاوَة كتابك وذكرك.
●  استنشاق کے وقت:
وَإِذا استنشق قَالَ: اللَّهُمَّ أرحني رَائِحَة الْجنَّة.
●  چہرہ دہوتے وقت:
وَإِذا غسل وَجهه قَالَ: اللَّهُمَّ بيض وَجْهي يَوْم تبيض وُجُوه وَتسود وُجُوه.
●  بازوؤں کو دہوتے وقت:
وَإِذا غسل يَمِينه قَالَ: اللَّهُمَّ آتني كتابي بيميني وحاسبني حسابا يَسِيرا. وَإِذا غسل شِمَاله قَالَ: اللَّهُمَّ لَا تعطني كتابي بشمالي وَلَا من وَرَاء ظَهْري.
●  سر پر مسح کرتے وقت:
وَإِذا مسح رَأسه قَالَ: “اللَّهُمَّ غشني بِرَحْمَتك”.
●  کانوں پر مسح کے وقت:
وَإِذا مسح أُذُنَيْهِ قَالَ: “اللَّهُمَّ اجْعَلنِي من الَّذين يَسْتَمِعُون القَوْل فيتبعون أحْسنه”.
●  پیروں کو دہوتے وقت:
وَإِذا غسل رجلَيْهِ قَالَ: “اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ سعيًا مشكورًا وذنبًا مغفورًا وتجارة لن تبور”. ثمَّ رفع رَأسه إِلَى السَّمَاء فَقَالَ: الْحَمد لله الَّذِي رَفعهَا بِغَيْر عمد.

پھر آپ ﷺنے فرمایا کہ ایک فرشتہ وضو کرنے والے کے سر پر کھڑے ہوکر یہ سب کچھ ایک ورقے پر لکھتا ہے،  پھر اس پر مہر لگا کر اللہ تعالی کے عرش کے نیچے رکهے گا اور یہ مہر قیامت کے دن ہی کھلی گی.

قَالَ النَّبِي صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم: وَالْملك قَائِم عَلَى رَأسه يكْتب مَا يَقُول فِي ورقة ثمَّ يختمه، فيرفعه فيضعه تَحت الْعَرْش فَلَا يفك خَاتمه إِلَى يَوْم الْقِيَامَة.
اس روایت کی تخریج:

اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوبشر احمد بن محمد بن عمر بن مصعب پر من گھڑت روایات بنانے کا الزام ہے.

اخرجه ابن دقیق العید فی کتاب «الإمام» عَن أبي الْفضل مُحَمَّد بن نعيم بن عَلّي البُخَارِيّ، نَا أَبُوالْقَاسِم أَحْمد بن حم الصفار اللَّخْمِيّ، ثَنَا أَبُومقَاتل سُلَيْمَان بن الْفضل، ثَنَا أَحْمد بن مُصعب الْمروزِي، ثَنَا حبيب بن أبي حبيب الشَّيْبَانِيّ، ثَنَا أَبُوإِسْحَاق السبيعِي فَذكره.
قال الحافظ فی «تخریج أحادیث الأذکار»: سلیمان بن الفضل ضعیف، وشيخه منسوب الی جد ابيه، وهو احمد بن محمد بن عمر بن مصعب ابوبشر، متهم بوضع الحدیث.
وقال ابن الملقن فی «البدر المنیر»: وابواسحاق السبیعی عن علی منقطع.
واخرجه المستغفرى في «كتاب الدعوات» من حَدِيث القَاضِي أبي سعيد الْخَلِيل بن أَحْمد، أنبأنا أَبُوعَمْرو التمار مُحَمَّد بن عبدالرَّحْمَن، ثَنَا الْحُسَيْن بن حميد، ثَنَا الْحُسَيْن بن الْحسن الْمروزِي، نَا المغيث بن بديل، عَن خَارِجَة، عَن يُونُس، عَن الْحسن الْبَصْرِيّ ، عَن عَلّي.

قال ابن الملقن: وَهَذَا مُرْسل أَيْضا؛

ان روایات کے متعلق محدثین کے اقوال:
وقال ابن القيم في المنار المنيف ( ص 122 ) ( وأما الحديث الموضوع في الذكر على كل عضو فباطل )

علامہ ابن القیم فرماتے ہیں کہ ہر عضو پر دعا پڑہنے والی روایت باطل ہے.

شیخ طلحہ منیار صاحب نے بهى ان روایات پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا:

 خلاصہ یہ ہے کہ :  یہ حدیث ثابت نہیں ہے ،  اس کی اسانید میں کوئی بهى سند قابل اعتماد نہیں ہے ،اور اس کا پڑھنا مسنون ہے ،  نہ مستحب ہے ، ہاں بعض فقہاء نے جو پڑھنے کا استحباب لکھا ہے تو وہ شرعی استحباب نہیں ہے ، بلکہ وضو میں استحضار اور دہىان بڑھانے کے لئے مناسب ہے یا ادب کے درجہ میں ہے ۔

خلاصہ کلام

یہ روایات غیر ثابت اور سند کے لحاظ سے ناقابل اعتبار ہیں، لہذا ان دعاؤں کو ثابت نہیں کہا جاسکتا، البتہ اگر کوئی شخص کبهى کبهى اس کو سنت سمجهے بغیر یونہی پڑھ لے تو گنجائش معلوم ہوتی ہے، البتہ اگر وضو کے موقعے پر ثابت اعمال کا اہتمام کیا جائے تو زیادہ اجر اور نفع ہوگا.

وضو کے ابتداء میں:

آپ ﷺ نے وضو کے ابتداء میں بسم اللہ پڑھنے کی ترغیب دی ہے:

مَن توضَّأَ وذَكَرَ اسمَ اللَّهِ تطَهَّرَ جسدُهُ كلُّهُ، ومَن توضَّأَ ولم يذكُرِ اسمَ اللَّهِ لم يَتطَهَّر إلَّا موضعُ الوضوءِ.
– الراوي: أبوهريرة.
– المحدث: البيهقي.
– المصدر: السنن الكبرى للبيهقي.
– الصفحة أو الرقم: 1/45.
– خلاصة حكم المحدث: مرفوع ضعيف.
● وضو کرتے وقت کی دعا:

دوران وضو آپ ﷺ سے یہ دعا صحیح روایات سے ثابت ہے:

أتيتُ النبيَّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم بوضوءٍ فتوضأ وصلَّى وقال: اللهمَّ أصلحْ لي دينِي ووسِّعْ لي في دارِي وباركْ لي في رزقِي.
– الراوي: أبوموسى الأشعري عبدالله بن قيس.
– المحدث: الهيثمي.
– المصدر: مجمع الزوائد.
– الصفحة أو الرقم: 10/112
– خلاصة حكم المحدث: رجاله رجال الصحيح غير عباد بن عباد المازني وهو ثقة.

☆  وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھنے کی روایات تو بہت مشہور ہیں، البتہ انگلی اٹھانے والی بات اس میں بهى درست نہیں.

اسی طرح وضو کے بعد

 اللہم اجعلنی من التوابين و اجعلنی من المتطهرين

 بهى ثابت ہے.

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ: عبدالباقی اخونزادہ
24 شوال 1438

Share on:
WhatsApp
fb-share-icon
Tweet
دعا وضو عضو
جلد1

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش کریں

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حالیہ تنبیہات

  • تنبیہ نمبر 387
  • تنبیہ نمبر 386
  • تنبیہ نمبر 385

شئیر کریں

Facebook
Facebook
fb-share-icon
Twitter
Post on X
YouTube
Telegram
©2025 تنبیہات | Powered by Superb Themes