پہلی اولاد کا لڑکی ہونا سوال: یہ بات بطور حدیث مشہور کی گئی ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا کہ جس عورت کی پہلی اولاد لڑکی ہو تو یہ اس عورت کی خوش قسمتی کی علامت ہے، کیا یہ روایت درست ہے؟ الجواب باسمه تعالی بچیاں اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک خوبصورت نعمت ہیں…
Category: جلد1
1-50
تنبیہ نمبر49
اعضائے وضوء کی دعا سوال: وضو کے دوران ہر عضو کے دہوتے وقت جو دعا پڑہى جاتی ہے کیا یہ حدیثوں سے ثابت ہے؟ اگر ہے تو حوالہ کے ساتھ ارسال فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ الجواب باسمه تعالی وضو کے دوران ہر عضو کے دہوتے وقت جو دعا پڑہى جاتی ہے وہ حضرت انس اور…
تنبیہ نمبر48
قبرستان جانے کا حکم اس موضوع کے تین حصے ہیں: مردوں کا قبرستان جانا خواتین کا قبرستان جانا کسی خاص دن یا خاص موقعہ پر قبرستان جانا 1.قبرستان جانے کے متعلق ابتدائی اسلام میں ممانعت تهى لیکن پھر آپ ﷺ نے باقاعدہ اجازت اور ترغیب دی لہذا قبرستان جانا مردوں کیلئے باعث عبرت و اجر…
تنبیہ نمبر47
گهوڑے کا گوشت سوال :گهوڑے کے گوشت کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ حلال ہے یا حرام؟ الجواب باسمه تعالی ابتدائے اسلام میں گهوڑے، گدهےسب کا گوشت حلال تھا اور صحابہ کرام اس کو استعمال فرماتے تهے. غزوہ خیبر کے موقعے پر آپ ﷺنے “الحمر الاہلیة” یعنی پالتو گدهےکا گوشت منع فرمایا. “نَهَى النبيُّ صلَّى…
تنبیہ نمبر46
مولا علی سوال: شیعہ حضرات ایک روایت پیش کرتے ہیں “من کنت مولاہ فهذا علی مولاہ“ اور اس سے خلافت اور “مولا علی مدد” کا معنی نکالتے ہیں. الجواب باسمه تعالی سب سے پہلے اس روایت کا پس منظر اور اس اعلان کی وجوہات کا واضح کرنا ضروری ہے تاکہ یہ معلوم ہو کہ آپ…
تنبیہ نمبر45
حصہ اول جمعۃالوداع کے موقعہ پر چند مشہور غیر مستند اعمال کی تحقیق: ١. جمعۃالوداع کا حکم شریعت میں “جمعۃالوداع” کے نام سے کوئی اصطلاح نہیں پائی جاتی بلکہ یہ ایک نیا نام اور نئی اصطلاح ہے اور اس میں جو مخصوص نمازیں یا مخصوص امور انجام دئے جاتے ہیں یہ سب بے بنیاد ہیں….
تنبیہ نمبر44
شوال کے چھ روزے الجواب باسمه تعالی حضور اکرم ﷺ نے اپنی امت کو مختلف مواقع پر مختلف اعمال کرنے کی ترغیب دی اور ان اعمال کی فضیلت بهى بیان فرمائی. ان ہی اعمال میں سے شوال کے چھ روزے بهى ہیں جن کے بارے میں آپ ﷺنے فرمایا کہ جو شخص رمضان کے بعد…
تنبیہ نمبر43
صلاة التسبیح الجواب باسمه تعالی صلاة التسبیح کی نماز کے متعلق جو روایات وارد ہوئی ہیں انکے پیش نظر ابتداء ہی سے اس نماز کے بارے میں علمائے امت کی مختلف آراء اور اقوال موجود ہیں: نمبر ١: یہ روایات صحیح ہیں التصحيح: ابن المبارك، أبوداود، الحاكم، ابن منده، الخطيب البغدادي، أبوبكر بن أبي داود،…
تنبیہ نمبر42
افطار کا وقت گذشتہ روز ایک مجهول شخص کی ویڈیو موصول ہوئی جس میں اس شخص نے افطار کے وقت پر اشکال ظاہر کیا تھا اور قرآنی آیات اور احادیث نبویہ سے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ غروب آفتاب کے وقت إفطار کرنا سنت اور شریعت کے خلاف ہے اور…
تنبیہ نمبر41
چند مشہور روایات کی تحقیق الجواب باسمه تعالی ١. چاروں مشہور فرشتوں کا اترنا ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ چاروں مشہور فرشتے جبرائیل، میکائیل، اسرافیل اور عزرائیل علیھم السلام حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درود کی فضیلت کو بیان کیا… ما صحة هذا الحديث: “هبط الملائكة الأربعة؛ جبريل، ميكائيل،…
تنبیہ نمبر40
رمضان المبارک کی فضیلت کی روایت ایک اشکال : یہ ایک جھوٹی مشہور حدیث ہے کہ: ” رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا.” ذرا سوچیں، تمام جہانوں کے مالک ہمار ے اللہ کی رحمت اور مغفرت کے دروازے اتنے چھوٹے اور تنگ ہو ہی…
تنبیہ نمبر39
مولود کعبہ کی تحقیق سوال :بعض حضرات نے خلیفہ رابع، امیر المؤمنین حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ذکر کیا ہے کہ ان کی پیدائش بھی بیت اللہ کے اندر ہوئی تھی. ملاحظہ ہو: ”امام حاکم رحمہ اللہ نے “المستدرک” میں ایک روایت ذکر کی ہے، جس میں حدیث کے راوی مصعب…
تنبیہ نمبر38
فقر کے أسباب سوال :آجکل یہ بات بہت عام کی جارہی ہے کہ درجہ ذیل امور سے رزق میں تنگی ہوجاتی ہے ، شرعا اس کی کیا حقیقت ہے؟ ● گھر میں غربت آنے کے اسباب: ہاتھ دہوئے بغیر کھانا کھانا. عورتوں کا کھڑے کھڑے بال باندھنا. غسل خانے میں پیشاب کرنا. اپنی اولاد کو…
تنبیہ نمبر37
مہمان کا اکرام سوال :آج کل یہ روایت بہت عام ہورہی ہے کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور اپنے شوہر کی شکایت کی کہ وہ بہت زیادہ اپنے دوستوں کو اپنے گھر پر دعوت دیتا رہتا ہے اور وہ تھک جاتی ہے کھانے بنا بنا کے اور ان کی مہمانداری…
تنبیہ نمبر36 – قسط نمبر3
اکابرین امت کے اس رات کے متعلق اعمال و اقوال(قسط نمبر3) الجواب باسمه تعالی عبدالرحمن بن زید بن اسلم جو کہ تبع تابعین اور اہل مدینہ میں سے ہیں فرماتے ہیں کہ ہمارے فقہاء اور بزرگان دین اس رات یعنی شعبان کی پندرہویں شب کو کوئی خاص فضیلت نہیں دیتے تهے. قال عبد الرحمن بن…
تنبیہ نمبر36 – قسط نمبر2
شب برات کے متعلق روایات( قسط نمبر2) الجواب باسمه تعالی اس رات کے بارے میں جتنی روایات وارد ہیں ان سب پر علماء کا اتفاق ہے کہ یہ سب سند کے لحاظ سے ضعیف ہیں اور اس باب میں کوئی صحیح السند روایت موجود نہیں، البتہ بعض محدثین نے ان روایات کو ضعیف جدا…
تنبیہ نمبر36 – قسط نمبر1
شب براءت کا تعین( قسط نمبر1) الجواب باسمه تعالی پندرہ شعبان کی رات جو شب برات کے نام سے مشہور ہے اس کے متعلق چند اہم امور پر بحث لازم ہے: قال تعالى: حم ○ وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ○ إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ○ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ○ أَمْراً مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا…
تنبیہ نمبر35
شوہر کیلئے مرنے کے بعد بیوی کو غسل دینے کا حکم سوال: شوہر کیلئے مرنے کے بعد بیوی کو غسل دینے کا حکم. الجواب باسمه تعالی اس مسئلے میں کچھ امور وضاحت طلب ہیں: 1. بیوی کا شوہر کو غسل دینا. 2. شوہر کا بیوی کو غسل دینا. 3. فقہائے کرام کا اختلاف. 4….
تنبیہ نمبر34
فجر کے بعد سونا سوال:فجر کے بعد سونے کے متعلق کیا حکم ہے اور اس کے بارے میں حضرت فاطمہ کی ایک روایت کا حوالہ دیا جاتا ہے اس کا حکم بهى بتادیں. الجواب باسمه تعالی اس سوال کے جواب میں تین امور ضروری ہیں: 1. حضور اکرم ﷺاور صحابہ رضی اللہ عنهم کا…
تنبیہ نمبر33
یمن کے بادشاہ تُبّع حمیری کا قصہ حضور ﷺسے ایک ہزار سال پہلے یمن کا بادشاہ تُبّع حمیری تھا، ایک مرتبہ وہ اپنی سلطنت کے دورہ کو نکلا، بارہ ہزار عالم اور حکیم اور ایک لاکھ بتیس ہزار سوار، ایک لاکھ تیرہ ہزار پیادہ اپنے ہمراہ لئے ہوئے اس شان سے نکلا کہ جہاں بهى…
تنبیہ نمبر32
خانہ کعبہ کو دیکھ کر دعا کرنا سوال :ہمارے ہاں یہ بات مشہور ہے کہ خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے، اس پہلی نظر سے کیا مراد ہے اور کیا یہ روایت صحیح ہے؟ الجواب باسمه تعالی واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے قریب دعا مانگنے…
تنبیہ نمبر31
شق صدر کا واقعہ واقعہ معراج کے بارے میں چند سوالات: (1) معراج کس لئے کرائی گئی اور اس وقت آپ ﷺکہاں آرام فرما رہے تھے؟ (2) آپ ﷺکا سینہ مبارک کتنی مرتبہ اور کہاں کہاں سے چاک کیا گیا اور کیوں؟ (3) آپ ﷺکو اللہ تبارک وتعالی نے کیا کیا تحفے دیئے؟ الجواب باسمه…
تنبیہ نمبر30
تین محبوب چیزیں ایک دن نبی کریم ﷺنے فرمایا: تمھاری دنیا میں مجھے تین چیزیں پسند ہیں: 1. خوشبو. 2. نیک عورت. 3. میری آنکہوں کی ٹھنڈک نمازہے . • حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے بھی تین چیزیں پسند ہیں: 1. نبی اکرم ﷺکے چہرہ انور کو دیکھنا. 2. اپنا مال…
تنبیہ نمبر29
سعودی عرب میں باہر سے درآمدشدہ گوشت کا حکم سوال :مشرق وسطی سے درآمد شدہ مرغی کا گوشت ہاتھ سے ذبح کیا ہوا نہیں ہوتا لیکن ہر کوئی کھاتا ہےکیونکہ عمومی فتوی اسکے حلال ہونے کا ہے اور ہر طرح کی پیکنگ پر لکھا ہوتا ہےکہ یہ گوشت حلال ہے. کیا اس طرح کا گوشت…
تنبیہ نمبر28
شب معراج کونسی ہے معراج حضور اکرم ﷺکے عظیم الشان معجزات میں سے ایک معجزہ ہے. اس معجزے کے وقوع پر تمام امت کا اتفاق ہوا ہے اور اس بات پر بهى اتفاق ہے کہ معراج جسم مع روح ہوا ہے. قال الإمام الطحاوي رحمه الله في عقيدته المشهورة: “والمعراج حق، وقد أسري بالنبي ﷺ…
تنبیہ نمبر27
حضرت فاطمہ کو بتائی گئی وتر والی تسبیحات حضور اکرم ﷺنے ایک مرتبہ جہاد کی فضیلت بیان فرمائی، یہ فضیلت سن کر حضرت فاطمہ کو بھی جہاد کا شوق ہوا اور آپ ﷺسے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺنے فرمایا کہ فاطمہ میں تم کو اس سے آسان اور اعلی اجر والا عمل…
تنبیہ نمبر26
قریبی رشتہ داروں میں شادی اپنی اولاد کو بے وقوفی سے بچائیے. فرمان مصطفی ﷺ “قریبی رشتہ داروں میں شادی نہ کرو کیونکہ اس سے اولاد کمزور پیدا ہوتی ہے”. (النھایة لابن الاثیر، ج:3، ص:306 المکتبة العلمیة بیروت) ابن الصباغ علیه رحمة اللہ الوھاب نے اس (قریبی رشتہ داروں میں شادی کی ممانعت والے) حکم…
تنبیہ نمبر25
نماز کے فضائل اور سزاؤں کا بیان نماز اللہ تعالی کی فرض کردہ عبادتوں میں سے افضل ترین عبادت ہے، اسکے فضائل اور نہ پڑھنے پر وعیدیں بے شمار ہیں جو قرآن کریم اور صحیح احادیث سے ثابت ہیں. گذشتہ کچھ عرصے سے نماز کے متعلق کچھ روایات بطور سوال سامنے آئیں: الحدیث الاول: نماز…
تنبیہ نمبر24
حضرت علی کا خطبہ بغیر الف (خطبہ مونقہ) یہ خطبہ امیر المومنین حضرت علی کا ہے ۔ اس خطبہ میں اول تا آخر ایک لفظ بھی ایسا نہیں ہے جس میں الف ہو حالانکہ عربی زبان میں الف ایسا حرف ہے جو سب سے زیادہ مستعمل ہے۔ مظالب السئول میں لکھا ہے کہ ایک روز…
تنبیہ نمبر23
زنا کی سزا گذشتہ دنوں ایک سوال سامنے آیا کہ کیا مولانا ذوالفقار نقشبندی صاحب کی مندرجہ ذیل سب باتیں روایات سے ثابت ہیں؟ زنا: شرک کے بعد دوسرا سب سے بڑا گناہ ہے. احادیث مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جو شخص زنا کا مرتکب ہو اور بغیر توبہ…
تنبیہ نمبر22
عورتوں کے فضائل سوال: وٹس ایپ پر چلنے والی ایک پوسٹ جس میں خواتین کے بعض فضائل اور مختلف حالات اور أعمال پر مختلف أجر و ثواب کا تذکرہ موجود ہے. ان ہی فضائل میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں: عورت خدا کا دیا ہوا ایک نایاب تحفہ ہے۔ حاملہ عورت کی دو رکعت نماز…
تنبیہ نمبر21
بچی کی پیدائش پر اللہ تعالٰی کا کلام ایک روایت یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب کوئی لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اللہ تعالی اس سے فرماتے ہیں کہ جاؤ تم اپنے باپ کی مدد کرو، اور جب لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جاؤ تمہارے باپ کی مدد ہم…
تنبیہ نمبر20
زقوم کا پھل سوال: ایک جگہ سنا ہے کہ اسٹرابیری جو ہم کھاتے ہیں یہ وہ “زقوم” ہے جو جہنمیوں کی غذا ہوگی، لہذا اسکے کھانے سے منع کیا گیا ہے… برائے کرم اس بارے میں تحقیق مطلوب ہے… الجواب باسمه تعالی سب سے پہلے تو جس قدر لغات کی کتابیں موجود تھیں ان سب…
تنبیہ نمبر19
صحابہ کا جنگ میں مسواک کرنا سوال: ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کو ایک جنگ کے موقعہ پر فتح نہیں ہورہی تھی، جب انہوں نے فتح نہ ملنے کی وجہ کے بارے میں آپس میں مشورہ کیا تو معلوم ہوا کہ مشغولیت کی وجہ سے مسواک کرنا بھول گئے…
تنبیہ نمبر18
خدیجہ میرا بستر لپیٹ دو سوال: یہ بات بہت سارے بیانات میں سنی ہے کہ حضور صلی اللہ علیه وسلم پر وحی نازل ہونے اور آپ علیہ السلام کو امت کی رہنمائی (اور انکو دعوت دینے) کا حکم ملنے کے بعد ایک بار حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے حسب معمول آپ علیہ السلام کے…
تنبیہ نمبر17
یوسف علیہ السلام اور زلیخا کی شادی سوال: قرآن حکیم نے سورہ یوسف میں حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ ذکر فرمایا ہے وہیں پر *”امرأة العزيز”* کا ذکر بھی ملتا ہے، لیکن یہ خاتون کون تھی، اس کا نام کیا تھا اور اس کا یوسف علیہ السلام سے جو رشتہ ذکر کیا جاتا ہے…
تنبیہ نمبر16
جبرائيل علیہ السلام کی چالیس ہزار سال عبادت سوال: ایک روایت سنی ہے کہ ایک بار جب حضرت جبریل علیہ السلام نے چالیس ہزار سال کی نماز پڑھی تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ یہ امت محمدیہ کی فجر کی سنتوں کے اجر سے بھی کم ہے… برائے مہربانی اس کی تحقیق فرما دیجئے… الجواب…
تنبیہ نمبر15
دیہاتی کے سوالات سوال: ایک روایت بہت مشہور ہے جس میں ایک دیہاتی کے سوالات اور آپ علیہ السلام کے جوابات کا تذکرہ ہے، اس روایت میں دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیوں کو مجتمع کیا گیا ہے؟ اس روایت کی صحت کے بارے میں آپ کی تحقیق مطلوب ہے. الجواب باسمه تعالی سب سے…
تنبیہ نمبر14
گائے کے گوشت کا حکم ایک حکیم صاحب کا بیان نظر سے گذرا جس میں انہوں نے دو دعوے کئے: ١. گائے کا گوشت مضر صحت ہے. ٢. گائے کا گوشت صحابہ کے دور میں نہیں کھایا گیا. الجواب باسمه تعالی اس دعوے کو اگر تحقیقی نظر سے دیکھا جائے تو یہ بات شریعت کی…
تنبیہ نمبر13
موت کے وقت کی سختی دور کرنے کا نسخہ سوال: ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ جب حضوراکرم ﷺ کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ علیہ السلام نے عزرائیل علیہ السلام سے پوچھا کہ: “کیا میری امّت کو موت کی تکلیف برداشت کرنی پڑےگی؟” تو فرشتے نے عرض کیا: جی ہاں، تو…
تنبیہ نمبر12
خاتمہ بالخير کا عجیب نسخہ سوال: حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تهانوی صاحب رحمة الله عليه سے کسی نے پوچھا کہ ایمان پر خاتمہ کا کامیاب نسخہ بتلائیے تو انہوں نے فرمایا: “مراقی الفلاح” (جو فقہ کی مشہور و معروف کتاب ہے اس) میں ایک حدیث ہے: قالﷺ: من صلى ركعتي الفجر (اي سنته)…
تنبیہ نمبر11
زنا قرض ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ زنا کبیرہ گناہوں میں سے ایک بہت بڑا گناہ ہے اور اس کی برائی کیلئے یہ بات کافی ہے کہ قرآن مجید نے اس قبیح عمل کیلئے انه كان فاحشة ومقتا وساء سبيلا فرمایا کہ یہ عمل بےحیائی اور غلط روش کا مجموعہ ہے…
تنبیہ نمبر10
قیامت کے روز امت کا حساب سوال: ایک روایت ہمارے ہاں مشہور ہے کہ معراج کی رات حضور اقدس ﷺ نے اللہ تعالی سے درخواست کی کہ اے اللہ! میری امت کا حساب میرے ہاتھ میں دے دینا تاکہ میری امت کے عیوب پر میرے علاوہ کوئی شخص مطلع نہ ہو تو اللہ رب العزت…
تنبیہ نمبر9
اپنے بچے کو اللہ کے حوالے کرنا سوال: ایک قصہ مشہور ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے سے ایک شخص گذرا جس نے بچے کو کندھے پر بٹھایا ہوا تھا تو حضرت عمر ان دونوں کی مشابہت دیکھ کر متعجب ہوئے، اس شخص نے عرض کیا کہ حضرت اس بچے…
تنبیہ نمبر8
حضرت علی اور اونٹنی کا قصہ سوال: ایک واقعہ کثرت سے سوشل میڈیا پر نشر کیا جارہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ گھر سے باہر تشریف لائے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سوت دیا کہ اسکو بازار میں فروخت کرکے آٹا لے آئیں کہ گھر میں کئی دنوں سے فاقہ ہے،…
تنبیہ نمبر7
استخارے کی دعا اور طریقہ حضور اکرم ﷺ نے اپنی امت کو زندگی گذارنے کا بہترین طریقہ یہ سکھایا کہ ہر آن ہر گھڑی اپنے آپ کو اللہ تعالٰی کی ذات کے ساتھ جوڑے رکھو اور ہر معاملے کو اللہ تعالی کے سپرد کرنا سکھایا، اسی لئے آپ علیہ السلام ہر معاملے میں استخارے کا…
تنبیہ نمبر6
ورقہ بن نوفل کا اسلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونے کے بعد سب سے پہلے جن دو شخصیتوں کے سامنے یہ حقیقت آئی ان میں سے ایک حضرت خدیجہ اور دوسرے ورقہ بن نوفل تھے. حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا حضور ﷺ کو لےکر ورقہ کے پاس گئیں تو ورقہ نے…
تنبیہ نمبر5
حارث اور اویس نام رکھنا سوال: گذشتہ دنوں استاد محترم مفتی زرولی خان صاحب کا ایک کلپ سننے کا موقعہ ملا جس میں حضرت نے “حارث” نام رکھنے سے منع فرمایا کہ اس نام کے صحابہ موجود نہیں تھے…اس کے بارے میں تحقیق مطلوب ہے… الجواب باسمه تعالی سرسری مطالعے سے یہ بات معلوم ہوتی…
تنبیہ نمبر4
رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم کے روضے پر سلام بھیجنا سوال: حج یا عمرہ کیلئے جانے والوں سے یہ کہنا کہ میری طرف سے حضور اکرم صلی اللہ علیه وسلم کے روضہ مبارک پر سلام عرض کردینا… کیا اس طرح کے عمل کا کوئی ثبوت صحابہ یا سلف میں کسی سے منقول ہے؟ الجواب…
تنبیہ نمبر3
موت کے وقت کلمہ زبان پر جاری نہ ہونا سوال :ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک صحابی حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ کی موت کے وقت ان کی زبان پر کلمہ جاری نہیں ہورہا تھا تو آپ علیہ السلام نے ان کی ماں کو بلوا کر دریافت فرمایا تو معلوم ہوا کہ وہ…