Skip to content
Menu
تنبیہات
  • تعارف
  • تنبیہات
  • تحقیقی پوسٹ
  • کتابیات
  • مختصر نصیحت
  • ویڈیوز
  • PDF
  • جواہرالقرآن
  • بیٹھک
  • رابطہ
  • سبسکرائب
تنبیہات

تنبیہ نمبر117

Posted on 28/04/201824/03/2020 by hassaan

آخری زمانے کی عبادت

سوال :ایک روایت نقل کی جاتی ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ لوگ صرف رمضان میں عبادت کرینگے .کیا ایسی کوئی روایت موجود ہے؟
الجواب باسمه تعالی

جس روایت کی طرف سوال میں اشارہ کیا گیا ہے یہ روایت کچھ طویل ہے:

روایت کے الفاظ یوں ہیں کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ میری امت پر ایک وقت آئےگا کہ علماء اچھے کپڑوں سے پہچانے جائیں گے اور قرآن کی پہچان اچھی آواز سے ہوگی اور وہ صرف رمضان کے مہینے میں عبادت کرینگے .جب ان میں یہ خرابیاں پیدا ہونگی تو اللہ تعالی ان پر ایسے حکمران مقرر فرمائینگے جن میں نہ علم ہوگا نہ بردباری ہوگی اور نہ ہی رعایا پر رحم ہوگا.

قال النبي صلی اللہ علیه وسلم: سيأتي زمان على أمتي لا يعرفون العلماء إلا بثوب حسن، ولا يعرفون القرآن إلا بصوت حسن، ولا يعبدون الله إلا في شهر رمضان، فإذا كان كذلك سلط الله عليهم سلطاناً لا علم له ولا حلم له ولا رحم له.
اس روایت کی اسنادی حیثیت:

یہ روایت کسی بھی صحیح،  مستند یا ضعیف روایات سے ثابت نہیں اور نہ ہی کسی مستند کتاب میں موجود ہے،  البتہ شیعوں کی کتاب “جامع الاخبار”  (صفحہ: 130)  پر یہ روایت بغیر سند کے نقل کی گئی ہے،  لیکن جیسا کہ کتب شیعہ کا حال ہے کہ وہاں نہ تو سند ہوتی ہے اور نہ ہی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے،  لہذا اس روایت کو غیرثابت ہی قرار دیا جائےگا

خلاصہ کلام

یہ روایت سند کے لحاظ سے درست نہیں،  لہذا اس کی نسبت آپ علیہ السلام کی طرف کرنا درست نہیں ہے

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ: عبدالباقی اخونزادہ
٢٣ مئی ٢٠١٨


Share on:
WhatsApp
fb-share-icon
Tweet
عبادت رمضان
جلد3

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش کریں

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حالیہ تنبیہات

  • تنبیہ نمبر 387
  • تنبیہ نمبر 386
  • تنبیہ نمبر 385

شئیر کریں

Facebook
Facebook
fb-share-icon
Twitter
Post on X
YouTube
Telegram
©2025 تنبیہات | Powered by Superb Themes