تنبیہ نمبر21

بچی کی پیدائش پر اللہ تعالٰی کا کلام

ایک روایت یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب کوئی لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اللہ تعالی اس سے فرماتے ہیں کہ جاؤ تم اپنے باپ کی مدد کرو، اور جب لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جاؤ تمہارے باپ کی مدد ہم خود کرینگے.
الجواب باسمه تعالی
حوالہ حدیث:
“إن الله ينفخ في الولد فيقول له:اذهب فأنت عون لأبيك؛ وينفخ في البنت فيقول لها: اذهبي وأنا عون لأبيك”.
تحقیق:
قال أبومعاوية البيروتي:  يُذكَر عند ولادة البنت، ولا أصل له.

یہ روایت بھی کسی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے.

خلاصہ کلام

یہ روایت بھی من گھڑت روایات میں سے ہے.

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ: عبدالباقی اخونزادہ

اپنا تبصرہ بھیجیں