Skip to content
Menu
تنبیہات
  • تعارف
  • تنبیہات
  • تحقیقی پوسٹ
  • کتابیات
  • مختصر نصیحت
  • ویڈیوز
  • PDF
  • جواہرالقرآن
  • بیٹھک
  • رابطہ
  • سبسکرائب
تنبیہات

Author: hassaan

تنبیہ نمبر49

Posted on 18/07/201721/03/2020 by hassaan

اعضائے وضوء کی دعا سوال: وضو کے دوران ہر عضو کے دہوتے وقت جو دعا پڑہى جاتی ہے کیا یہ حدیثوں سے ثابت ہے؟ اگر ہے تو حوالہ کے ساتھ ارسال فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ الجواب باسمه تعالی وضو کے دوران ہر عضو کے دہوتے وقت جو دعا پڑہى جاتی ہے وہ حضرت انس اور…

تنبیہ نمبر48

Posted on 09/07/201721/03/2020 by hassaan

قبرستان جانے کا حکم اس موضوع کے تین حصے ہیں: مردوں کا قبرستان جانا خواتین کا قبرستان جانا کسی خاص دن یا خاص موقعہ پر قبرستان جانا 1.قبرستان جانے کے متعلق ابتدائی اسلام میں ممانعت  تهى  لیکن پھر آپ ﷺ نے باقاعدہ اجازت اور ترغیب دی لہذا قبرستان جانا مردوں کیلئے باعث عبرت و اجر…

تنبیہ نمبر47

Posted on 08/07/201721/03/2020 by hassaan

گهوڑے کا گوشت سوال :گهوڑے کے گوشت کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ حلال ہے یا حرام؟ الجواب باسمه تعالی ابتدائے اسلام میں گهوڑے، گدهےسب کا گوشت حلال تھا اور صحابہ کرام اس کو استعمال فرماتے  تهے. غزوہ خیبر کے موقعے پر آپ ﷺنے  “الحمر الاہلیة”  یعنی پالتو گدهےکا گوشت منع فرمایا. “نَهَى النبيُّ صلَّى…

تنبیہ نمبر46

Posted on 28/06/201721/03/2020 by hassaan

مولا علی سوال:  شیعہ حضرات ایک روایت پیش کرتے ہیں “من کنت مولاہ فهذا علی مولاہ“ اور اس سے خلافت اور “مولا علی مدد”  کا معنی نکالتے ہیں. الجواب باسمه تعالی سب سے پہلے اس روایت کا پس منظر اور اس اعلان کی وجوہات کا واضح کرنا ضروری ہے تاکہ یہ معلوم ہو کہ آپ…

تنبیہ نمبر45

Posted on 26/06/201712/05/2021 by hassaan

حصہ اول جمعۃالوداع کے موقعہ پر چند مشہور غیر مستند اعمال کی تحقیق: ١. جمعۃالوداع  کا حکم شریعت میں “جمعۃالوداع” کے نام سے  کوئی اصطلاح نہیں پائی جاتی بلکہ یہ ایک نیا نام اور نئی اصطلاح ہے اور اس میں جو مخصوص نمازیں یا مخصوص امور انجام دئے جاتے ہیں یہ سب بے بنیاد ہیں….

تنبیہ نمبر44

Posted on 18/06/201721/03/2020 by hassaan

شوال کے چھ روزے الجواب باسمه تعالی حضور اکرم ﷺ نے اپنی امت کو مختلف مواقع پر مختلف اعمال کرنے کی ترغیب دی اور ان اعمال کی فضیلت بهى بیان فرمائی. ان ہی اعمال میں سے شوال کے چھ روزے بهى ہیں جن کے بارے میں آپ ﷺنے فرمایا کہ جو شخص رمضان کے بعد…

تنبیہ نمبر43

Posted on 16/06/201721/03/2020 by hassaan

صلاة التسبیح الجواب باسمه تعالی صلاة التسبیح کی نماز کے متعلق جو روایات وارد ہوئی ہیں انکے پیش نظر ابتداء ہی سے اس نماز کے بارے میں علمائے امت کی مختلف آراء اور اقوال موجود ہیں: نمبر ١: یہ روایات صحیح ہیں التصحيح: ابن المبارك، أبوداود، الحاكم، ابن منده، الخطيب البغدادي، أبوبكر بن أبي داود،…

تنبیہ نمبر42

Posted on 08/06/201721/03/2020 by hassaan

افطار کا وقت گذشتہ روز ایک مجهول شخص کی ویڈیو موصول ہوئی جس میں اس شخص نے افطار کے وقت پر اشکال ظاہر کیا تھا اور قرآنی آیات اور احادیث نبویہ سے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ غروب آفتاب کے وقت إفطار کرنا سنت اور شریعت کے خلاف ہے اور…

تنبیہ نمبر41

Posted on 02/06/201721/03/2020 by hassaan

چند مشہور روایات کی تحقیق الجواب باسمه تعالی ١. چاروں مشہور فرشتوں کا اترنا ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ چاروں مشہور فرشتے جبرائیل،  میکائیل،  اسرافیل اور عزرائیل علیھم السلام حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درود کی فضیلت کو بیان کیا… ما صحة هذا الحديث: “هبط الملائكة الأربعة؛ جبريل، ميكائيل،…

تنبیہ نمبر40

Posted on 29/05/201721/03/2020 by hassaan

رمضان المبارک کی فضیلت کی روایت ایک اشکال : یہ ایک جھوٹی مشہور حدیث ہے  کہ: ” رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا.” ذرا سوچیں، تمام جہانوں کے مالک ہمار ے اللہ کی رحمت اور مغفرت کے دروازے اتنے چھوٹے اور تنگ ہو ہی…

تنبیہ نمبر39

Posted on 22/05/201721/03/2020 by hassaan

مولود کعبہ کی تحقیق سوال :بعض حضرات نے خلیفہ رابع، امیر المؤمنین حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ذکر کیا ہے کہ ان کی پیدائش بھی بیت اللہ کے اندر ہوئی  تھی.  ملاحظہ ہو: ”امام حاکم رحمہ اللہ نے “المستدرک” میں ایک روایت ذکر کی ہے، جس میں حدیث کے راوی مصعب…

تنبیہ نمبر37

Posted on 16/05/201721/03/2020 by hassaan

مہمان کا اکرام   سوال :آج کل یہ روایت بہت عام ہورہی ہے کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ  کے پاس آئی اور اپنے شوہر کی شکایت کی کہ وہ بہت زیادہ اپنے دوستوں کو اپنے گھر پر دعوت دیتا رہتا ہے اور وہ تھک جاتی ہے کھانے بنا بنا کے اور ان کی مہمانداری…

تنبیہ نمبر36 – قسط نمبر3

Posted on 14/05/201714/03/2022 by hassaan

اکابرین امت کے اس رات کے متعلق اعمال  و اقوال(قسط نمبر3) الجواب باسمه تعالی عبدالرحمن بن زید بن اسلم جو کہ تبع تابعین اور اہل مدینہ میں سے ہیں فرماتے ہیں کہ ہمارے فقہاء اور بزرگان دین اس رات یعنی شعبان کی پندرہویں شب کو کوئی خاص فضیلت نہیں دیتے تهے. قال عبد الرحمن بن…

تنبیہ نمبر36 – قسط نمبر2

Posted on 13/05/201714/03/2022 by hassaan

شب برات کے متعلق روایات( قسط نمبر2)   الجواب باسمه تعالی اس رات کے بارے میں جتنی روایات وارد ہیں ان سب پر علماء کا اتفاق ہے کہ یہ سب سند کے لحاظ سے ضعیف ہیں اور اس باب میں کوئی صحیح السند روایت موجود نہیں، البتہ بعض محدثین نے ان روایات کو ضعیف جدا…

تنبیہ نمبر30

Posted on 28/04/201721/03/2020 by hassaan

تین محبوب چیزیں ایک دن نبی کریم ﷺنے فرمایا: تمھاری دنیا میں مجھے تین چیزیں پسند ہیں: 1. خوشبو. 2. نیک عورت. 3. میری آنکہوں کی ٹھنڈک نمازہے . • حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے بھی تین چیزیں پسند ہیں: 1. نبی اکرم ﷺکے چہرہ انور کو دیکھنا. 2. اپنا مال…

تنبیہ نمبر29

Posted on 23/04/201721/03/2020 by hassaan

سعودی عرب میں باہر سے درآمدشدہ گوشت کا حکم سوال :مشرق وسطی سے درآمد شدہ مرغی کا گوشت ہاتھ سے ذبح کیا ہوا نہیں ہوتا لیکن ہر کوئی کھاتا ہےکیونکہ عمومی فتوی اسکے حلال ہونے کا ہے اور ہر طرح کی پیکنگ پر لکھا ہوتا ہےکہ یہ گوشت حلال ہے. کیا اس طرح کا گوشت…

تنبیہ نمبر28

Posted on 21/04/201721/03/2020 by hassaan

شب معراج کونسی ہے معراج حضور اکرم ﷺکے عظیم الشان معجزات میں سے ایک معجزہ ہے. اس معجزے کے وقوع پر تمام امت کا اتفاق ہوا ہے اور اس بات پر بهى اتفاق ہے کہ معراج جسم مع  روح  ہوا ہے. قال الإمام الطحاوي رحمه الله في عقيدته المشهورة: “والمعراج حق، وقد أسري بالنبي ﷺ…

تنبیہ نمبر27

Posted on 19/04/201721/03/2020 by hassaan

حضرت فاطمہ کو بتائی گئی وتر والی تسبیحات حضور اکرم ﷺنے ایک مرتبہ جہاد کی فضیلت بیان فرمائی، یہ فضیلت سن کر حضرت فاطمہ کو بھی جہاد کا شوق ہوا اور آپ ﷺسے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺنے فرمایا کہ فاطمہ میں تم کو اس سے آسان اور اعلی اجر والا عمل…

تنبیہ نمبر25

Posted on 14/04/201721/03/2020 by hassaan

نماز کے فضائل اور سزاؤں کا بیان نماز اللہ تعالی کی فرض کردہ عبادتوں میں سے افضل ترین عبادت ہے، اسکے فضائل اور نہ پڑھنے پر وعیدیں بے شمار ہیں جو قرآن کریم اور صحیح احادیث سے ثابت ہیں. گذشتہ کچھ عرصے سے نماز کے متعلق کچھ روایات بطور سوال سامنے آئیں: الحدیث الاول: نماز…

تنبیہ نمبر24

Posted on 12/04/201721/03/2020 by hassaan

حضرت علی کا خطبہ بغیر الف (خطبہ مونقہ) یہ خطبہ امیر المومنین حضرت علی کا ہے ۔ اس خطبہ میں اول تا آخر ایک لفظ بھی ایسا نہیں ہے جس میں الف ہو حالانکہ عربی زبان میں الف ایسا حرف ہے جو سب سے زیادہ مستعمل ہے۔ مظالب السئول میں لکھا ہے کہ ایک روز…

تنبیہ نمبر23

Posted on 10/04/201721/03/2020 by hassaan

زنا کی سزا گذشتہ دنوں ایک سوال سامنے آیا کہ کیا مولانا ذوالفقار نقشبندی صاحب کی مندرجہ ذیل سب باتیں روایات سے ثابت ہیں؟ زنا: شرک کے بعد دوسرا سب سے بڑا گناہ ہے. احادیث مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جو شخص زنا کا مرتکب ہو اور بغیر توبہ…

تنبیہ نمبر22

Posted on 07/04/201721/03/2020 by hassaan

عورتوں کے فضائل سوال: وٹس ایپ پر چلنے والی ایک پوسٹ جس میں خواتین کے بعض فضائل اور مختلف حالات اور أعمال پر مختلف أجر و ثواب کا تذکرہ موجود ہے. ان ہی فضائل میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں: عورت خدا کا دیا ہوا ایک نایاب تحفہ ہے۔ حاملہ عورت کی دو رکعت نماز…

تنبیہ نمبر21

Posted on 04/04/201721/03/2020 by hassaan

بچی کی پیدائش پر اللہ تعالٰی کا کلام ایک روایت یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب کوئی لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اللہ تعالی اس سے فرماتے ہیں کہ جاؤ تم اپنے باپ کی مدد کرو، اور جب لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جاؤ تمہارے باپ کی مدد ہم…

تنبیہ نمبر20

Posted on 02/04/201721/03/2020 by hassaan

زقوم کا پھل سوال: ایک جگہ سنا ہے کہ اسٹرابیری جو ہم کھاتے ہیں یہ وہ “زقوم” ہے جو جہنمیوں کی غذا ہوگی، لہذا اسکے کھانے سے منع کیا گیا ہے… برائے کرم اس بارے میں تحقیق مطلوب ہے… الجواب باسمه تعالی سب سے پہلے تو جس قدر لغات کی کتابیں موجود تھیں ان سب…

تنبیہ نمبر19

Posted on 30/03/201721/03/2020 by hassaan

صحابہ کا جنگ میں مسواک کرنا سوال: ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کو ایک جنگ کے موقعہ پر فتح نہیں ہورہی تھی، جب انہوں نے فتح نہ ملنے کی وجہ کے بارے میں آپس میں مشورہ کیا تو معلوم ہوا کہ مشغولیت کی وجہ سے مسواک کرنا بھول گئے…

تنبیہ نمبر18

Posted on 29/03/201721/03/2020 by hassaan

خدیجہ میرا بستر لپیٹ دو سوال: یہ بات بہت سارے بیانات میں سنی ہے کہ حضور صلی اللہ علیه وسلم پر وحی نازل ہونے اور آپ علیہ السلام کو امت کی رہنمائی (اور انکو دعوت دینے) کا حکم ملنے کے بعد ایک بار حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے حسب معمول آپ علیہ السلام کے…

تنبیہ نمبر17

Posted on 27/03/201721/03/2020 by hassaan

یوسف علیہ السلام اور زلیخا کی شادی سوال: قرآن حکیم نے سورہ یوسف میں حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ ذکر فرمایا ہے وہیں پر *”امرأة العزيز”* کا ذکر بھی ملتا ہے، لیکن یہ خاتون کون تھی، اس کا نام کیا تھا اور اس کا یوسف علیہ السلام سے جو رشتہ ذکر کیا جاتا ہے…

تنبیہ نمبر16

Posted on 26/03/201721/03/2020 by hassaan

جبرائيل علیہ السلام کی چالیس ہزار سال عبادت سوال: ایک روایت سنی ہے کہ ایک بار جب حضرت جبریل علیہ السلام نے چالیس ہزار سال کی نماز پڑھی تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ یہ امت محمدیہ کی فجر کی سنتوں کے اجر سے بھی کم ہے… برائے مہربانی اس کی تحقیق فرما دیجئے… الجواب…

تنبیہ نمبر15

Posted on 25/03/201721/03/2020 by hassaan

دیہاتی کے سوالات سوال: ایک روایت بہت مشہور ہے جس میں ایک دیہاتی کے سوالات اور آپ علیہ السلام کے جوابات کا تذکرہ ہے، اس روایت میں دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیوں کو مجتمع کیا گیا ہے؟ اس روایت کی صحت کے بارے میں آپ کی تحقیق مطلوب ہے. الجواب باسمه تعالی سب سے…

تنبیہ نمبر14

Posted on 24/03/201726/03/2020 by hassaan

گائے کے گوشت کا حکم ایک حکیم صاحب کا بیان نظر سے گذرا جس میں انہوں نے دو دعوے کئے: ١.  گائے کا گوشت مضر صحت ہے. ٢.  گائے کا گوشت صحابہ کے دور میں نہیں کھایا گیا. الجواب باسمه تعالی اس دعوے کو اگر تحقیقی نظر سے دیکھا جائے تو یہ بات شریعت کی…

تنبیہ نمبر13

Posted on 21/03/201726/03/2020 by hassaan

موت کے وقت کی سختی دور کرنے کا نسخہ سوال: ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ جب حضوراکرم ﷺ کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ علیہ السلام نے عزرائیل علیہ السلام سے پوچھا کہ: “کیا میری امّت کو موت کی تکلیف برداشت کرنی پڑےگی؟”  تو فرشتے نے عرض کیا: جی ہاں، تو…

تنبیہ نمبر12

Posted on 20/03/201721/03/2020 by hassaan

خاتمہ بالخير کا عجیب نسخہ سوال: حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تهانوی صاحب رحمة الله عليه سے کسی نے پوچھا کہ ایمان پر خاتمہ کا کامیاب نسخہ بتلائیے تو انہوں نے فرمایا:  “مراقی الفلاح”  (جو فقہ کی مشہور و معروف کتاب ہے اس) میں ایک حدیث ہے:  قالﷺ: من صلى ركعتي الفجر (اي سنته)…

تنبیہ نمبر11

Posted on 17/03/201701/11/2019 by hassaan

زنا قرض ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ زنا کبیرہ گناہوں میں سے ایک بہت بڑا گناہ ہے اور اس کی برائی کیلئے یہ بات کافی ہے کہ قرآن مجید نے اس قبیح عمل کیلئے   انه كان فاحشة ومقتا وساء سبيلا فرمایا کہ یہ عمل بےحیائی اور غلط روش کا مجموعہ ہے…

تنبیہ نمبر10

Posted on 16/03/201721/03/2020 by hassaan

قیامت کے روز امت کا حساب  سوال: ایک روایت ہمارے ہاں مشہور ہے کہ معراج کی رات حضور اقدس ﷺ نے اللہ تعالی سے درخواست کی کہ اے اللہ! میری امت کا حساب میرے ہاتھ میں دے دینا تاکہ میری امت کے عیوب پر میرے علاوہ کوئی شخص مطلع نہ ہو تو اللہ رب العزت…

تنبیہ نمبر9

Posted on 15/03/201729/05/2020 by hassaan

اپنے بچے کو اللہ کے حوالے کرنا سوال: ایک قصہ مشہور ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے سے ایک شخص گذرا جس نے بچے کو کندھے پر بٹھایا ہوا تھا تو حضرت عمر ان دونوں کی مشابہت دیکھ کر متعجب ہوئے،  اس شخص نے عرض کیا کہ حضرت اس بچے…

تنبیہ نمبر8

Posted on 12/03/201721/03/2020 by hassaan

حضرت علی اور اونٹنی کا قصہ سوال: ایک واقعہ کثرت سے سوشل میڈیا پر نشر کیا جارہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ گھر سے باہر تشریف لائے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سوت دیا کہ اسکو بازار میں فروخت کرکے آٹا لے آئیں کہ گھر میں کئی دنوں سے فاقہ ہے،…

تنبیہ نمبر7

Posted on 10/03/201721/03/2020 by hassaan

استخارے کی دعا اور طریقہ حضور اکرم ﷺ  نے اپنی امت کو زندگی گذارنے کا بہترین طریقہ یہ سکھایا کہ ہر آن ہر گھڑی اپنے آپ کو اللہ تعالٰی کی ذات کے ساتھ جوڑے رکھو اور ہر معاملے کو اللہ تعالی کے سپرد کرنا سکھایا،  اسی لئے آپ علیہ السلام ہر معاملے میں استخارے کا…

تنبیہ نمبر6

Posted on 08/03/201721/03/2020 by hassaan

ورقہ بن نوفل کا اسلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونے کے بعد سب سے پہلے جن دو شخصیتوں کے سامنے یہ حقیقت آئی ان میں سے ایک حضرت خدیجہ اور دوسرے ورقہ بن نوفل تھے. حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا حضور ﷺ کو لےکر ورقہ کے پاس گئیں تو ورقہ نے…

تنبیہ نمبر5

Posted on 28/02/201721/03/2020 by hassaan

حارث اور اویس نام رکھنا سوال:  گذشتہ دنوں استاد محترم مفتی زرولی خان صاحب کا ایک کلپ سننے کا موقعہ ملا جس میں حضرت نے “حارث” نام  رکھنے سے منع فرمایا کہ اس نام کے صحابہ موجود نہیں تھے…اس کے بارے میں تحقیق مطلوب ہے… الجواب باسمه تعالی سرسری مطالعے سے یہ بات معلوم ہوتی…

تنبیہ نمبر4

Posted on 15/02/201721/03/2020 by hassaan

رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم کے روضے پر سلام بھیجنا سوال: حج یا عمرہ کیلئے جانے والوں سے یہ کہنا کہ میری طرف سے حضور اکرم صلی اللہ علیه وسلم کے روضہ مبارک پر سلام عرض کردینا…      کیا اس طرح کے عمل کا کوئی ثبوت صحابہ یا سلف میں کسی سے منقول ہے؟ الجواب…

تنبیہ نمبر3

Posted on 28/01/201721/03/2020 by hassaan

موت کے وقت کلمہ زبان پر جاری نہ ہونا سوال :ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک صحابی حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ کی موت کے وقت ان کی زبان پر کلمہ جاری نہیں ہورہا تھا تو آپ علیہ السلام نے ان کی ماں کو بلوا کر دریافت فرمایا تو معلوم ہوا کہ وہ…

تنبیہ نمبر2

Posted on 17/12/201621/03/2020 by hassaan

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنه کا ٹاٹ کا لباس پہننا سوال :ایک مشہور واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی ا للہ عنہ نے ٹاٹ کا لباس پہنا تو ان پر اللہ تعالی کی طرف سے سلام آیا اور کہا گیا کہ ابوبکر سے پوچھو کہ وہ مجھ سے راضی ہے…

تنبیہ نمبر1

Posted on 13/12/201629/10/2019 by hassaan

میت کے جسم سے نہلانے والی کے ہاتھ کا چمٹ جانا سوال :ایک واقعہ کثرت سے بیان کیا جاتا ہے کہ ایک عورت کا جب انتقال ہوا تو اسکو نہلانے والیوں میں سے ایک عورت کا ہاتھ اس میت کے جسم سے چمٹ گیا، پھر امام مالک رحمہ اللہ کے کہنے پر اسکو کوڑے مارے…

  • Previous
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4

تلاش کریں

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حالیہ تنبیہات

  • تنبیہ نمبر 387
  • تنبیہ نمبر 386
  • تنبیہ نمبر 385
©2025 تنبیہات | Powered by Superb Themes